پیر 28؍رجب المرجب 1444ھ20؍فروری 2023ء

عمرکوٹ کے قریب زائرین کی کشتی الٹنے سے 6 افراد ڈوب گئے

عمرکوٹ کے قریب زائرین کی کشتی الٹنے سے 6 افراد ڈوب گئے، بچی سمیت 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں،  حادثے کا شکار افراد درگاہ کی زیارت سے واپس آرہے تھے۔

پولیس کے مطابق واقعہ دھورونارو کے علاقے میں کلانکر جھیل میں اس وقت پیش آیا جب زائرین درگاہ سیھڑ فقیر کی زیارت کرکے واپس لوٹ رہے تھے۔

اندھیرا ہونے کی وجہ سے ریسکیو کام میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ عمرکوٹ سے 60 کلومیٹر دور پیش آیا، تمام افراد کا تعلق گاؤں کنھار کے ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.