پیر 28؍رجب المرجب 1444ھ20؍فروری 2023ء

خاتون خودکش بمبار عوام میں تباہی مچا سکتی تھی، ضیاء لانگو

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کو امن مہیا کرنا حکومت بلوچستان اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین خود کش بمبار سے تباہی پبلک میں یا سیکورٹی فورسز پر بھی ہو سکتی تھی، ہمیں خواتین کو گرفتار کرنا اچھا نہیں لگتا لیکن قانون سب کیلئے برابر ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق جیکٹ میں چار کلو گرام دھماکا خیز مواد موجود تھا، ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

میر ضیاء لانگو کا کہنا تھا کہ گرفتار کیے گئے افراد کو تمام قانونی سہولیات حاصل ہوں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں لیڈیز پارک کے قریب سی ٹی ڈی نے ایک خاتون کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے خود کش جیکٹ برآمد کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.