پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ جو ادارہ یا شخصیت الیکشن میں ایک دن تاخیر کا باعث بنے گا، اسے پھانسی تک لے جاؤں گا۔ عمران خان کو نظام میں اصلاحات کا اختیار نہ ملا تو وہ بار بار اسمبلیاں توڑتا رہے گا۔
ڈی آئی خان کے حلقہ این اے 38 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ استعفے کی بات کرنے والے اسد محمود اب سامنے آئیں، باپ بیٹا دونوں غائب ہیں، میرے مقابلے میں کوئی کاغذات نامزدگی جمع کرنے کو تیار نہیں ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کل تک ایک دوسرے کو گالیاں دینے والے آج ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے ہوئے، میں نے کبھی شہباز شریف، فضل الرحمان یا زرداری کی تعریف کی تو عوام مجھے جوتیاں مارے، کبھی بھی وفاداری تبدیل نہیں کروں گا، نہ ذاتی مفاد کےلیے ان لوگوں کے ساتھ بیٹھوں گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کو امریکا کو اڈے نہ دینے کی سزا دی گئی، افغانستان افغانوں کا ہے وہ جانیں اور ان کا کام، ہم نے ڈالروں کےلیے اپنے بچے بھی مروائے اور افغانوں کے بچے بھی مروائے، لعنت بھیجتے ہیں ایسے ڈالروں پر جو دوسروں کے بچوں کو مروا کر کمائے جائیں۔
Comments are closed.