اتوار27؍رجب المرجب 1444ھ19؍فروری 2023ء

کے پی او حملے کی تفتیش میں پیشرفت سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، ایڈیشنل آئی جی

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ کے پی او حملے کی تفتیش میں پیشرفت سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

نیشنل اسٹیڈیم کے دورے کے دوران ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھیوں کو قانون کی گرفت میں لائیں گے، سی ٹی ڈی حکام واقعہ کی تفتیش کر رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کفایت اللّٰہ کے گھر والوں سے تفتیش کی گئی۔

جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ ایک دن قبل جو سانحہ ہوا اس کا جواب دینے میں کامیاب ہوئے۔

ان کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں اور پولیس نے پیغام دیا ہم باہمت ہیں، شہری بھی ہمارے ساتھ ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ کراچی میں میچز کی سیکیورٹی کےلیے 7 ہزار 500 اہلکاروں کی نفری تعینات ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.