وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک کا کہنے والے بنکر میں چھپے بیٹھے ہیں۔
راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ جیل بھرو تحریک شروع کرو، ایسا جواب دیں گے جو تمہارے گمان میں نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ورکرز کو جیلوں میں نہیں رکھیں گے، ہم جیلوں میں ان کو رکھیں گے جو ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ جیلوں میں صرف عمرانی ٹولے کے بد بختوں کو بھریں گے، عمران خان کا بنیادی ایجنڈا ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور نواز شریف نے ملک کو بحرانوں سے نکالا، ہم انتخابات سے گھبرانے والے نہیں، الیکشن کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
رانا ثناءاللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ یہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے، صدر کی شکل ایسی مسکین ہے کہ اسے دیکھ کر لگتا ہے بھیک مانگے گا۔
انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی نے آرڈیننس پر دستخط اسی لیے نہیں کیے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے ڈیل نہ ہو۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں الیکشن ایک ہی وقت پر ہونا چاہیے، اس عمرانی ٹولے کو جھوٹ بولنے کا موقع ملے گا۔
Comments are closed.