راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے ایک مشتبہ شخص کو پولیس نے پکڑ لیا۔
پولیس حکام کے مطابق ن لیگی ورکرز کنونشن میں 3 مشتبہ افراد کی نشاندہی کی گئی، جس میں سے ایک پکڑا گیا جبکہ 2 فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گرفتار شخص سے پستول برآمد ہوا، جس کے بعد اُسے تھانے منتقل کردیا گیا۔
ایس پی پوٹھوہار وقاص خان نے کہا کہ مشکوک شخص کو جلسہ گاہ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار شخص جلسے کی طرف نہیں جارہا تھا، مشکوک شخص کو پولیس پکٹ پر گرفتار کیا گیا۔
وقاص خان نے یہ بھی کہا کہ گرفتار شخص سے ایک پستول برآمد ہوا، تحقیقات جاری ہیں۔
Comments are closed.