اتوار27؍رجب المرجب 1444ھ19؍فروری 2023ء

آنے والے وقت میں چیزوں کی قیمتیں کم ہوں گی، مصدق ملک

وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے مستقبل میں مہنگائی کے کم ہونے کا دعویٰ کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ معاشی بحالی موجودہ حکومت کی ترجیح ہے، حکومتی پالیسیوں کے باعث جلد چیزوں کی قیمتیں کم ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں، غریب پر کم بوجھ ڈالیں گے، امیروں پر ٹیکس لگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ غریب کےلیے گیس کی قیمت کم ہوگی، 60 فیصد ٹیرف کم کر دیا گیا ہے، گیس کی پیداواری لاگت 25 روپے سے کم کر کے 7 روپے کریں گے۔

 مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان نے ڈیفالٹ نہیں کیا، 60  لاکھ نوجوانوں کو قرضے دیں گے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ پیٹرول ڈالر سے خریدتے ہیں، سستا تیل فروخت کریں گے تو ملک دیوالیہ ہوجائے گا، ایک تہائی تیل روس سے خریدیں گے۔

مصدق ملک نے کہا کہ روٹی چوری کرنے والے کو سزا، ہیرے، جواہرات کے چور کو پوچھا تک نہیں جاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کی گھڑیاں چوری کرنے والا گھر میں بیٹھا ہوا ہے، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نواز شریف کو نااہل کردیا گیا، ن لیگ کی سینئر قیادت کو قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے اربوں روپے کی پرتعیش گاڑیاں خریدیں، عمران خان گھر میں بیٹھ کر لوگوں کے بچوں کو جیل بھرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.