متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے ملک کی معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کراچی میں ہونے والے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی سینئر ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی کا اجلاس مرکز بہادر آباد میں ہوا۔
مزکورہ اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ ملک کی معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی۔
واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی درخواست کی تھی۔
قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر 16 مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پی ڈی ایم کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے رابطہ کیا گیا تھا۔
Comments are closed.