اتوار27؍رجب المرجب 1444ھ19؍فروری 2023ء

مانسہرہ: تیندوا گاڑی سے ٹکرا کر زخمی

مانسہرہ میں شاہراہِ کاغان پر کیوائی کےمقام پر ایک تیندوا گاڑی سے ٹکرا کر زخمی ہو گیا۔

ایس ڈی ایف او وائلڈ لائف ممتاز حسین کے مطابق نایاب نسل کے تیندوے کی کمر پر چوٹیں آئی ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ تیندوے کو ڈھوڈیال فیزنٹری سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تیندوا نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک رہائشی کا پالتو ہے، مالک کے ملازم سے پنجرا کھلا رہنے کے باعث تیندوا بھاگ نکلا۔

ایس ڈی ایف او وائلڈ لائف ممتاز حسین کا یہ بھی کہنا ہے کہ تقریباً ایک سال عمر کے مادہ تیندوے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.