اتوار27؍رجب المرجب 1444ھ19؍فروری 2023ء

پنجاب حکومت کی پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک سے متعلق اہم ہدایت

پنجاب حکومت کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جیل بھرو تحریک سے متعلق اہم ہدایت سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کا جیل بھرو تحریک پر مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں رضاکارانہ گرفتاری دینے والے کارکنوں کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

نگراں وزیراعلیٰ نے چیف سیکریٹری، آئی جی پنجاب و دیگر حکام کے ساتھ اہم اجلاس  میں ہدایت کی کہ پی ٹی آئی کارکن اور رہنما قانون کے خلاف جائیں تو گرفتاری کی ہدایت کی۔

پنجاب حکومت نے میانوانی اور ڈی جی خان کے جیل حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔ حکومت نے امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت یقنی بنانے کی ہدایات کردیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.