اتوار27؍رجب المرجب 1444ھ19؍فروری 2023ء

پی ایس ایل 8: ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 52 رنز سے ہرادیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 52 رنز سے شکست دے دی۔ یہ سلطانز کی ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی ہے۔ 

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ملتان سلطانز کی جانب سے دیے گئے 191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ 

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے 50 اور ڈیوڈ ملر نے 52 رنز بنائے۔

اس کے علاوہ رائیلی روسو 36 اور کیرون پولارڈ نے 32 رنز اسکور کیے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے رومان رئیس، محمد وسیم، شاداب خان اور ٹام کرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں پال اسٹرلنگ، کولن منرو،  ریسی ون ڈر ڈسن اور ٹام کرن غیرملکی کھلاڑیوں کے طور پر شامل ہیں۔

اس میچ میں ملتان سلطانز نے غیرملکی کھلاڑیوں میں سے رائیلی روسو، ڈیوڈ ملر، کیرون پولارڈ اور کارلوس برتھ ویٹ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.