اتوار27؍رجب المرجب 1444ھ19؍فروری 2023ء

داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، دریائے سندھ کا رُخ موڑ دیا گیا

زیر تعمیر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے اہم سنگِ میل عبور کر لیا، پراجیکٹ سائٹ پر دریائے سندھ کا رُخ موڑ دیا گیا۔

ترجمان واپڈا کے مطابق پراجیکٹ سائٹ پر دریائے سندھ قدرتی گزر گاہ کے بجائے ڈائیورژن ٹنل سے گزر رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دریا کا رُخ موڑنے کے موقع پر جنرل منیجر، کنٹریکٹر، کنسلٹنٹس نمائندگان، انجینئرز اور ورکرز موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ کا رُخ موڑنے پر چیئرمین واپڈا سجاد غنی نے پراجیکٹ انتظامیہ کو مبارک باد دی، دریا کا رُخ موڑنے کے بعد عارضی ڈیم پر تعمیراتی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں۔

داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر میں حائل ایک اور رکوٹ دور کرلی گئی۔

واپڈا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عارضی ڈیم مکمل ہونے پر داسو پراجیکٹ کے مین ڈیم کی تعمیر شروع ہو جائے گی، پراجیکٹ کی زیرِ تعمیر دوسری ڈائیورژن ٹنل بھی اپریل کے وسط تک مکمل ہو جائے گی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہائی فلو سیزن کے دوران دریائے سندھ کا پانی دونوں ڈائیورژن ٹنل سے گزرے گا، 4 ہزار 320 میگاواٹ کا داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ دو مراحل میں مکمل کیا جا رہا ہے۔

ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ منصوبے کے پہلے مرحلے سے بجلی کی پیداوار 2026ء میں شیڈول ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.