اتوار27؍رجب المرجب 1444ھ19؍فروری 2023ء

رحیم یار خان: آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا

رحیم یار خان میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، ضلع بھر میں آٹا پوائنٹس پر سستے آٹے کے لیے شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ دوکاندار سرکاری آٹا خرید کر مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں۔

محکمۂ خوراک پنجاب اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان تنازع بڑھ گیا ہے۔

دوسری جانب آٹا ذخیرہ کرنے کے خلاف انتظامیہ نے کریانہ اسٹور کے گودام پر چھاپہ مارا جہاں سے سرکاری آٹے کے کئی تھیلے برآمد ہوئے۔

سرکاری آٹا ذخیرہ کر کے مہنگے داموں فروخت کرنے کے الزام میں گودام مالک پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.