اتوار27؍رجب المرجب 1444ھ19؍فروری 2023ء

عمران کی جیل بھرو تحریک محض بچگانہ مذاق ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ عمران خان کی جیل بھرو تحریک محض بچگانہ مذاق ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جیل بھرو تحریک ایک اسٹنٹ ہے، یہ گرفتاریوں کے لیے تیار نہیں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، عمران خان کو صرف سیاست کی پڑی ہے، ایک شخص کی انا کی وجہ سے ہمیں سنگین حالات کا سامنا ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے تمام میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے، نجم سیٹھی اور آئی جی سے طویل گفتگو ہوئی ہے۔

قبل ازیں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لاہور میں مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت سے ملاقات کرکے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا استحکام اس وقت سب سے اہم چیز ہے، ملک کے معاشی چیلنجز اتحاد و اتفاق کا تقاضا کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.