پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے پرویز الہٰی کی لیکڈ آڈیو کو بینچ فکسنگ کا ثبوت قرار دے دیا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ادارے میں فیض کی باقیات موجود ہیں جو اب بھی عمران خان کو سپورٹ کر رہے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان سیاسی جلسے کیلئے اسی ٹانگ کے ساتھ پنڈی چلا جاتا ہے، لیکن عدالت میں پیش نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ سہولت کاری پچھلی اسٹیبلشمنٹ کی باقیات کر رہی ہے، عدلیہ پر انگلیاں اٹھیں تو احتساب انہیں ہی کرنا ہوگا۔
Comments are closed.