مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز سےکوئی ایک سیاسی جماعت نہیں نمٹ سکتی، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے سیاسی اتفاق رائے ناگزیر ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لاہور میں مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت سے ملاقات کی اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
چوہدری شجاعت حسین نے قومی سیاست میں متحدہ قومی موومنٹ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش مشکلات سے نکالنے کے لئے سیاسی قوتوں کا اتحاد ضروری ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا استحکام اس وقت سب سے اہم چیز ہے، ملک کے معاشی چیلنجز اتحاد و اتفاق کا تقاضہ کرتے ہیں۔
Comments are closed.