ہفتہ 26؍رجب المرجب 1444ھ18؍فروری 2023ء

این اے 193ضمنی الیکشن: مختلف جماعتوں، برادریوں نے ن لیگی امیدوار کی حمایت کردی

راجن پور کے قومی حلقہ این اے 193جام پور کے ضمنی الیکشن کے لئے جے یو آئی (ف) اور جے یو پی سمیت علاقے کی کئی برادریوں اور شخصیات نے مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار عمار خان لغاری کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

مسلم لیگ ن کے بیان کے مطابق مہسر، جوگیانی، تالپور اور برڑہ برادریوں اور حلقے کی کئی اہم شخصیات نے پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

یونین کونسل تتار والا کے جام عاشق مہسر، یونین کونسل محمد پور کے سیٹھ حضور بخش، یونین کونسل راکھ عظمت والا کے محمد افضل خان جوگیانی اور عبدالمجید خان جوگیانی، یونین کونسل قمبر شاہ کے حاجی میر ہزار خان تالپور، حاجی رب نواز خان تالپور، محمد آصف تالپور اور یونین کونسل برڑہ کے جام غلام علی برڑہ اور سابق چیئرمین جام سبز علی برڑہ نے برادریوں سمیت عمار لغاری کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.