ہفتہ 26؍رجب المرجب 1444ھ18؍فروری 2023ء

سرکاری اسکول میں خاتون ٹیچر سے جھگڑے پر استاد فارغ

ضلع بدین کے سرکاری اسکول میں خاتون ٹیچر کے ساتھ جھگڑا کرنے پر مرد استاد کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔

استانی تنجینا زہرہ، استاد مظفر کھٹی اور استاد امتیاز عمرانی کے درمیان جھگڑے کی محکمانہ تحقیقات مکمل  کرلی گئی۔

 تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں استاد امتیاز عمرانی کو قصوروار قرار دیا۔

سیکریٹری سندھ غلام اکبر لغاری نے استاد امتیاز عمرانی کو نوکری سے فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.