ہفتہ 26؍رجب المرجب 1444ھ18؍فروری 2023ء

شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ، جاپان اور جنوبی کوریا کی تصدیق

شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے، جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے مشرقی ساحل سے سمندر کی طرف طویل فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے۔

جاپان نے بھی شمالی کوریا کے میزائل تجربے کو رپورٹ کیا ہے۔ شمالی کوریا نے گزشتہ روز مستقبل قریب میں ہونے والی امریکا اور جنوبی کوریا کی سالانہ فوجی مشقوں پر سخت ردعمل کی وارننگ دی تھی۔ شمالی کوریا کا رواں سال میں یہ پہلا میزائل تجربہ ہے۔

جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے دارالحکومت پیانگ یانگ کے ایئرپورٹ کے قریب موجود سائٹ سے میزائل فائر کیا۔

جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ میزائل لانچ کیے جانے کے ایک گھنٹے سے زیادہ عرصے بعد جاپان کے خصوصی اقتصادی زون کے اندر سمندر میں گرا، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ میزائل شمالی کوریا کے سب سے بڑے میزائلوں میں  سے ایک تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.