ہفتہ 26؍رجب المرجب 1444ھ18؍فروری 2023ء

لاہور میں مونس الہٰی قبضے کرواتے رہے، کیا غلام محمود ڈوگر بےخبر تھے؟ عطا تارڑ

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ لاہور میں مونس الہٰی قبضے کرواتے رہے، کیا غلام محمود ڈوگر بے خبر تھے؟

اپنے بیان میں عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پرویز الہٰی کی مبینہ آڈیو پر کسی نے ایکشن نہیں لیا، چیف جسٹس پاکستان کو مبینہ آڈیو پر از خود نوٹس لینا چاہیے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما یاسمین راشد اور سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی نئی آڈیو منظر عام پر آ گئی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ دو روز میں آڈیو لیکس اور پنجاب پولیس افسر کی کرپشن کا کیس سامنے آیا ہے، تحقیقاتی رپورٹ کہہ رہی ہے غلام محمود ڈوگر کرپٹ ہے، ایک جج کی آڈیو سامنے آئی ہے، اس کی تحقیقات کیوں نہیں کی جارہی؟

معاون خصوصی نے کہا کہ غلام محمود ڈوگر اور محمد خان بھٹی کو تحفظ دیا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.