خیبر پختونخوا حکومت نے مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
اس حوالے سے خیبر پختونخوا ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے نیا کرایہ نامہ جاری کر دیا ہے۔
جس کے مطابق منی بسوں کیلئے 2 روپے 95 پیسے، اے سی بسوں کیلئے 3 روپے 15 پیسے فی کلومیٹر کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔
جبکہ عام بسوں کے لیے فی کلو میٹر کرایہ 2 روپے 80 پیسے مقرر کیا گیا ہے۔ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق خصوصی افراد کیلئے ٹرانسپورٹ کرایوں میں 50 فیصد رعایت برقرار ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.