راولپنڈی کے تھانہ وارث خان کے علاقے میں والد کے مبینہ تشدد سے بیٹا جاں بحق ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق بشیر خان نے اپنے 9 سالہ بیٹے کو بری طرح مارا، جسے زخمی حالت میں بینظیر بھٹو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ چل بسا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق بچے کے والد کو تھانہ وارث خان کی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، جس کے بعد واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری طرف والد نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بچہ سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوا، جس کی وجہ سے اُس کی موت واقع ہوئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق بچے کے جسم پر بد ترین تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔
Comments are closed.