ہفتہ 26؍رجب المرجب 1444ھ18؍فروری 2023ء

ضمنی انتخابات، وزیراعظم کی خالد مقبول سے حصہ نہ لینے کی درخواست

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے خالد مقبول صدیقی کو فون کیا اور ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی درخواست کی ہے۔

ایم کیو ایم کے ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی اور پنجاب کے سیاسی حالات میں فرق ہے، ایک فیصلہ دونوں جگہ کے لیے موزوں ہونا ضروری نہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان پہلے ہی بلدیاتی انتخابات سے بائیکاٹ کر چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے وزیرِ اعظم کو رابطہ کمیٹی کی رائے کے بعد فیصلے سے آگاہ کرنے کا کہا ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے وزیرِ اعظم کو جلد رابطہ کمیٹی کا مشاورتی اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.