اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ون ڈے میچ کے بعد نیپالی کرکٹر سندیپ لامے چانے سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جمعے کو میچ میں نیپال نے اسکاٹ لینڈ کو 3 وکٹ سے شکست دی جس کے بعد تمام اسکاٹش پلیئرز نے نیپالی کرکٹرز سے ہاتھ ملائے جبکہ کسی نے بھی سندیپ لامے چانے سے ہاتھ نہیں ملایا۔
رپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے کھلاڑیوں نے ایسا احتجاج کے طور پر کیا۔
واضح رہے کہ سندیپ لامے چانے پر گزشتہ برس اگست میں 18 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام لگا تھا جس کے بعد اکتوبر میں انہیں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ ماہ انہیں ضمانت پر رہائی ملی تھی۔
Comments are closed.