امریکا نے گزشتہ روز کراچی پولیس آفس پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ امریکا کراچی پولیس آفس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
نیڈ پرائس نے کہا کہ دہشت گردانہ حملے میں پاکستانی عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں، تشدد اس کا جواب نہیں ہے اور اسے رکنا چاہیے۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دہشت گردوں نے کراچی پولیس آفس پر حملہ کیا تھا جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا تھا۔
آپریشن کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ حملے میں 2 پولیس جوان اور ایک رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید ہوئے تھے۔
Comments are closed.