کراچی پولیس آفس پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے پاس اسلحے، بارودی مواد اور دیگر اشیاء کی تفصیلات جیو نیوز نے حاصل کر لیں۔
تفتیشی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے دو ایس ایم جیزملی ہیں، جن میں سے ایک ایس ایم جی سے نمبر مٹا ہوا ہے، ملنے والے کلاشنکوف کے بٹ پر لال رنگ لگا ہوا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے 4 دستی بم استعمال کیے جو پھٹے نہیں، ملنے والے چاروں دستی بموں کی پنیں نکلی ہوئی تھیں۔
تفتیشی حکام نے بتایا کہ دھماکے سے ہلاک حملہ آور کے پاس سے بھی دستی بم ملا ہے، ہلاک دہشت گردوں سے دو جیکٹ ملی ہیں، دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں بال بیرنگ بھی ملے۔
حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے پاس کھانے کی اشیاء بھی تھیں، تمام اسلحہ اور بارودی مواد فارنز کے لیے بجھوا دیا گیا ہے، دہشت گردوں سے 10 کے قریب اسٹن گرینیڈ بھی ملے، جن میں دو استعمال شدہ تھے۔
Comments are closed.