سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کراچی حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں ری امیجننگ پاکستان سیمینار ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن میں آج ہونے والا سیمینار 2 ہفتوں کےاندر کرایا جائے گا۔
انہو ں نے کہا کہ کے پی او میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے شہداء کی یاد میں اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیےآج دعا ہو گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دہشت گردوں نے کراچی پولیس آفس پر حملہ کیا تھا جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا تھا۔
آپریشن کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ حملے میں 2 پولیس جوان اور ایک رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید ہوئے تھے۔
Comments are closed.