ہفتہ 26؍رجب المرجب 1444ھ18؍فروری 2023ء

دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنادیے، رینجرز ترجمان

کراچی پولیس آفس میں دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے کے بعد رینجرز کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنادیے گئے ہیں، جوانوں اور آفیسرز کے حوصلے بلند ہیں۔

ترجمان رینجرز نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاک فوج، رینجرز اور پولیس نے بہادری سے مقابلہ کرکے دہشتگرد حملے کو ناکام بنایا۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے حملے کی اطلاع ملتے ہی رینجرز کوئیک رسپانس فورس کے اہلکار موقع پر پہنچے، انسداد دہشتگردی ونگ قلندر فورس کے بریگیڈیئر توقیر نے آپریشن کی قیادت کی۔

دہشت گرد حملے میں2 پولیس1رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید ہوئے، حملے میں کے پی او کا ایک سوئیپر بھی شہید ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ رینجرز کی قلندر فورس کے بریگیڈیئر، ونگ کمانڈرز اور جوانوں نے آپریشن میں حصہ لیا، رینجرز نے مشترکہ کارروائی سے مرحلہ وار پولیس آفس کی بلڈنگ کلیئر کی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گردوں سے مقابلے میں رینجرز کے سب انسپکٹر تیمور شہید جبکہ 7 جوان زخمی ہوئے۔

رینجرز کے ترجمان نے مزید کہا کہ آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشتگرد خودکش جیکٹیں پہنے ہوئے تھے۔ دہشت گردوں نے جدید اسلحہ اور دستی بم کا بھی استعمال کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.