جمعہ 25؍رجب المرجب 1444ھ17؍فروری 2023ء

وزیراعظم کی پولیس ہیڈ آفس پر دہشت گرد حملے کی مذمت، وزیراعلیٰ سے رپورٹ طلب

وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی پولیس کے ہیڈ آفس پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے حملے سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ 

وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ 

انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ کو دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں مکمل تعاون فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ 

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لیے پوری ریاستی قوت کو بروئے کار لانا ہوگا۔ دہشت گردوں نے ایک بار پھر سے کراچی کو نشانہ بنایا ہے۔ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا عزم توڑا نہیں جا سکتا۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.