جمعہ 25؍رجب المرجب 1444ھ17؍فروری 2023ء

وزیراعلیٰ سندھ نے دہشگردوں کے خلاف آپریشن کو خود مانیٹر کیا، ترجمان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی پولیس آفس پر حملہ آور دہشگردوں کے خلاف آپریشن کو خود مانیٹر کیا۔ 

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت آپریشن میں حصہ لینے والوں کی بہادری کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ تین دہشت گرد تھے اور تینوں جہنم واصل ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں اور افسران نے بڑی جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔ کراچی پولیس آفس کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے آپریشن میں شہید ہونے والوں کیلئے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن میں 11 زخمیوں کا بہترین علاج کروایا جائے گا۔ ہم شہداء کے اہلخانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ مجھے خوشی ہے کہ قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے۔ 

وزیراعلیٰ نے دہش گردوں سے نمٹنے اور کراچی پولیس آفس کو کلیئر ہونے پر آئی جی آفس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ کراچی پولیس آفس میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ مجھے پل پل کی خبر سے آگاہ بھی کرتے رہے۔ 

انہوں نے کہا ہماری پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں اور افسران نے آج زبردست بہادری دکھائی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.