جمعہ 25؍رجب المرجب 1444ھ17؍فروری 2023ء

مٹیاری: مہنگائی سے تنگ دکاندار نے نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

صوبہ سندھ کے شہر مٹیاری میں مہنگائی سے تنگ آکر دکاندار نے نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دکاندار ریاض نے روہڑی کینال میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔

 لواحقین کے مطابق ریاض نے مہنگائی سے تنگ آکرخودکشی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دکاندار گھریلو اخراجات اور بچوں کی اسکول فیس ادا نہیں کر سکا تھا۔

واضح رہے کہ دو ہفتوں میں معاشی حالات سے تنگ 3 افراد خودکشی کرچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.