جمعہ 25؍رجب المرجب 1444ھ17؍فروری 2023ء

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 39 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 245 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور انڈیکس 41 ہزار پوائنٹس سے نیچے گیا۔

رواں ہفتے انڈیکس دوسری مرتبہ41 ہزار کی سطح سے نیچے گیا البتہ کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 41 ہزار 118 پوائنٹس ہے۔

کاروبار دن میں 100 انڈیکس 39 پوائنٹس بڑھا ہے۔ حصص بازار میں آج 11 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4 ارب 67 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 12 ارب روپے کم ہوکر 6 ہزار 429 ارب روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.