سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر راشد خان بھی اسٹریٹ کرائم کا شکار ہوگئے۔
راشد خان نے بتایا کہ اسٹریٹ کریمنل مجھ سے موبائل فون، 20 ہزار روپے، اے ٹی ایم اور شناختی کارڈ لے گئے ہیں۔
انہوں نے ویڈیو میں بتایا کہ کراچی کے علاقے یاسین آباد میں فلیٹ کے نیچے سے اسٹریٹ کریمنل مجھے لوٹ کر گئے ہیں۔
راشد خان نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی ایف آئی آر عزیز آباد تھانے میں درج کروادی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.