جمعہ 25؍رجب المرجب 1444ھ17؍فروری 2023ء

پرویز الہٰی نے ن لیگی قیادت کو کچھ نیا سوچنے کا مشورہ دے دیا

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ مریم نواز کی قیادت میں ن لیگ ایک بار پھر عدلیہ پر حملہ آور ہے۔

پرویز الہٰی نے لاہور میں اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور سابق صوبائی وزیر راجا بشارت و دیگر سے ملاقات کی ہے۔

سابق وزیر پنجاب پرویز الہٰی کی مبینہ آڈیو لیک پر وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو تحقیقات کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے۔

اس دوران سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ن لیگی قیادت کو مشورہ دیا کہ کچھ نیا سوچیں، آپ کا آڈیو ڈرامہ بری طرح فلاپ ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے سپریم کورٹ پر براہ راست حملہ کیا اب معزز ججز کے فون ٹیپ کیے جا رہے ہیں۔

چوہدری پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ حکومتی وسائل عدلیہ کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ججز کی آڈیو مریم نواز کی سرپرستی میں چلنے والے میڈیا سیل نے لیک کی، پنجاب کے الیکشن میں تاخیر کرنے والے قانونی نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے دعویٰ سے کہا کہ وقت آئے گا جب پی ڈی ایم کی 13 جماعتوں کے پاس صرف 13 ووٹ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن سے بھاگنے والے اب پاکستان سے بھی بھاگیں گے، غربت اور مہنگائی پر عوام اپنا غصہ الیکشن والے دن اتاریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.