وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مسلم لیگ (ض) کے سربراہ اعجاز الحق کو طلب کرلیا ہے۔
ایف آئی اے نے اعجاز الحق کو مبینہ منی لانڈرنگ معاملے میں طلب کیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق اعجاز الحق پر 1 اعشاریہ 8 ارب روپے کی منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کا الزام ہے۔
حکام کے مطابق اعجاز الحق کے خلاف 1 اعشاریہ 8 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات ہو رہی ہیں، یہ کیس نیب نے ایف آئی اے کے حوالے کیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق اعجاز الحق کو 21 فروری کو فیصل آباد آفس میں پیشی کے لیے کہا گیا ہے۔
Comments are closed.