پاکستان نے ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا جبکہ اردن کی ٹیم کو بھی میگا ایونٹ کا ٹکٹ مل گیا۔
قومی کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ میں بھی بہترین پرفارمنس دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ایکوسٹرین فیڈریشن آف پاکستان اور پنجاب رینجرز کے زیر اہتمام لاہور میں ہونے والے نیزا بازی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ابتدائی 2 روز بھرپور مقابلے ہوئے جبکہ رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی ہوئی۔
نیزہ بازی کے شاندار مقابلوں میں قومی کھلاڑیوں نے انفرادی اور ٹیم گیم میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔
آخری روز تلوار سے مالٹا کاٹنے اور ٹارگٹ اکھاڑنے کا دلچسپ مقابلہ بھی ہوا۔
انفرادی اور ٹیم مقابلوں میں پاکستانی ٹیم چھائی رہی، مجموعی طور پر پاکستان نے 527 پوائنٹس حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، 517 پوائنٹس کے ساتھ اردن دوسرے نمبر پر رہا۔
ایکوسٹرین فیڈریشن کے صدر صاحبزادہ سلطان محمد علی نے کہا کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کا مقابلہ مضبوط ٹیموں کے ساتھ ہوگا۔
اختتامی تقریب میں پنجاب کی ثقافت پیش کی گی، ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ 23 اگست سے جنوبی افریقہ میں ہوگا، جس میں 9 ٹیمیں حصہ لے گئیں۔
Comments are closed.