جمعہ 25؍رجب المرجب 1444ھ17؍فروری 2023ء

امریکی صدر نے صحافی کے سوال پوچھنے پر ’بریک‘ مانگ لیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے صحافی کے سوال پوچھنے پر بریک مانگ لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر مبینہ چینی جاسوس غبارے اور اس کو مار گرانے کے حوالے سے بات کر رہے تھے۔

امریکی صدر کے بات ختم کرنے کے بعد ان سے سوال کیا گیا کہ ’کیا چین سے نمٹنے کی آپ کی اہلیت وہاں آپ کے خاندان کے کاروباری تعلقات کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے؟‘

اس سوال پر امریکی صدر نے مسکرا کر کہا کہ ’مجھے وقفہ دیں‘۔

غیرملکی میڈیا کے پریس روم میں امریکی صدر اپنے خاندان کے چین میں کاروباری تعلقات کے بارے میں سوال پوچھنے پر ناراض ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اس دوران ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں پر تنقید کی کہ ان کا رویہ نرم نہیں اور پھر وہ کمرے سے باہر چلے گئے۔

اس دوران ایک اور صحافی نے امریکی صدر سے ان پر ہونے والی تنقید کا سوال کرنا چاہا جس پر جوبائیڈن نے کہا کہ ’آپ میرے آفس آکر سوال پوچھ سکتے ہیں جہاں ہمارے پاس زیادہ شائستہ لوگ ہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر نے کہا کہ میں چینی صدر سے اس معاملے پر بات کروں گا۔

دوسری جانب امریکی صدر کے جاسوس غبارے کے معاملے پر چینی صدر سے بات کرنے کے بیان پر چینی وزارت خارجہ نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

امریکی لڑاکا طیارے نے میزائل فائر کر کے چین کے غبارے کو مار گرایا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا کو جاسوس غبارے کے معاملے کے حل کے لیے چین سے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ترجمان کے مطابق امریکا کو تعلقات مضبوط اور مستحکم کرنے کے لیے چین کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.