جمعہ 25؍رجب المرجب 1444ھ17؍فروری 2023ء

گومل یونیورسٹی: طلبا و طالبات کے میل جول پر پابندی، ہیومن رائٹس کمیشن کا اظہار تشویش

ڈیرہ اسماعیل خان کی گومل یونیورسٹی میں طلبا و طالبات کے میل جول پر پابندی پر ہیومن رائٹس کمیشن نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان نے گومل یونیورسٹی کے نوٹیفکیشن پر تشویش ظاہر کی ہے، جس میں مرد اور خواتین طالب علموں کے میل جول پر پابندی عائد کی گئی اور طالبات کو عوامی مقامات پر جانے سے روکا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے طلبا و طالبات کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

 ایچ آر سی پی کا کہنا ہے کہ طالب علموں کو الگ تھلگ کرنے سے عدم برابری کی فضا کو تقویت ملے گی، نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لیا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکیوں اور لڑکوں کے اکٹھے گھومنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

نوٹیفکیشن میں یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے پیشگی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.