جمعہ 25؍رجب المرجب 1444ھ17؍فروری 2023ء

پرویز الہٰی کی آڈیو لیک، ایف آئی اے کو تحقیقات کی اجازت مل گئی

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی مبینہ آڈیو لیک پر وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو تحقیقات کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے اجازت ملتے ہی لیک آڈیو کی باقاعدہ تحقیقات شروع کردی ہیں۔

آڈیو درست ہے تو پرویز الہٰی پر مقدمہ درج کیا جائے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ادارے نے مبینہ آڈیو لیک کا فارنزک کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اس لیے مبینہ آڈیو کو فارنزک کے لیے لاہور بھجوایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آڈیو کی فارنزک رپورٹ کے بعد تحقیقات اگلے مرحلے میں داخل ہوں گی، رپورٹ وزارت داخلہ کو فراہم کی جائے گی، آڈیو اصل ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.