جمعہ 25؍رجب المرجب 1444ھ17؍فروری 2023ء

آدم خیل میں تیندوے کے دو بچے فائرنگ سے ہلاک

ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں مقامی افراد نے تیندوے کے دو بچوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ وادی تیراہ کے علاقے آدم خیل میں پیش آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تیندوا نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک رہائشی کا پالتو ہے، مالک کے ملازم سے پنجرا کھلا رہنے کے باعث تیندوا بھاگ نکلا۔

تیندوے کے بچوں کو ہلاک کرنے کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا، جس کے بعد ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا اور تیندوے کے بچوں کی لاشیں قبضے میں لے لی گئیں۔

حراست میں لیے گئے شخص کا کہنا ہے کہ تیندوے کے دو بچے آبادی میں گھس آئے تھے اور اُن کے مویشیوں پر حملہ کرکے زخمی کردیا تھا۔

زیرِ حراست شخص کا مزید کہنا ہے کہ خدشہ تھا تیندوے مقامی افراد پر حملہ نہ کردیں، اس لیے اپنے تحفظ کیلئے انہیں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.