ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے بھارت میں 3 میں سے 2 دفاتر بند کردیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دلی اور ممبئی میں واقع ٹوئٹر دفاتر بند کیے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ان دفاتر کے عملے کو گھر سے کام کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عملے کو گھر سے کام کرنے کے احکامات ایلون مسک کے اخراجات کم کرنے کی مہم کا حصہ ہیں۔
یاد رہے کہ ٹوئٹر گزشتہ سال بھارت میں 90 فیصد عملے کو ملازمت سے فارغ کرچکا ہے۔
Comments are closed.