سکھر کی احتساب عدالت نمبر 3 نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو بیرونِ ملک علاج کے لیے جانے کی اجازت دے دی۔
سکھر کی احتساب عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ خورشید شاہ بیرونِ ملک علاج کے لیے جا سکتے ہیں۔
دورانِ سماعت خورشید شاہ کے وکیل محفوظ اعوان ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔
انہوں نے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ خورشید شاہ علاج کے لیے بیرونِ ملک جا رہے ہیں۔
وکیل محفوظ اعوان ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ خورشید شاہ کا علاج تھائی لینڈ کے اسپتال میں ہو گا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ احتساب عدالت کے جج نے خورشید شاہ کو آج ذاتی طور پر طلب کیا تھا۔
Comments are closed.