جمعہ 25؍رجب المرجب 1444ھ17؍فروری 2023ء

روس صرف ہتھیاروں کی زبان سمجھتا ہے، یوکرینی صدر

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس صرف ہتھیاروں کی زبان سمجھتا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مغربی ہتھیاروں کی مدد سے امن ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

یوکرینی صدر نے کہا کہ امید ہے بیلاروس اس جنگ میں شامل نہیں ہوگا، اگر شامل ہوا تو اس کے خلاف بھی لڑیں گے۔

روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن کی قریبی سمجھنے جانے والی ساتھی عمارت کی 16 ویں منزل سے گر کر ہلاک ہوگئیں۔

ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ کوئی بھی علاقائی سمجھوتہ ہمیں بطور ریاست کمزور کر دے گا۔

یوکرینی صدر نے مزید کہا کہ روسی صدر کے ساتھ سمجھوتا نہیں ہوسکتا، ان پر اعتماد نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.