چین کے مشہور بینکر باؤ فین (Bao Fan) لاپتا ہوگئے جس کے بعد فنانس انڈسٹری کے افراد میں بے چینی کی کیفیت ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق باؤ فین کی کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کا بینکر سے رابطہ نہیں ہو پارہا۔
رپورٹس کے مطابق ہائی پروفائل بینکر باؤ فین کی گمشدگی چین کی مالیاتی صنعت پر ایک نئے سرے سے پابندی کی قیاس آرائیوں کو ہوا دے رہی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس معاملے سے واقف ایک شخص نے کہا ہے کہ بینکر کے اہل خانہ کو بتایا گیا تھا کہ وہ تحقیقات میں مدد کر رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق باؤ فین کی کمپنی کے سابق صدر سے حکام گزشتہ ستمبر سے تحقیقات کر رہے ہیں۔
Comments are closed.