جمعہ 25؍رجب المرجب 1444ھ17؍فروری 2023ء

وزیرِ اعظم شہباز شریف انقرہ سے زلزلے سے متاثرہ علاقے آدیامان روانہ

زلزلے سے متاثرہ برادر اسلامی ملک ترکیہ کے دورے پر گئے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف دارالحکومت انقرہ سے زلزلے سے متاثرہ علاقے آدیامان روانہ ہو گئے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، ترک خاتون اوّل نے متاثرینِ سیلاب کے لیےفنڈ ریزنگ کی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ترکیہ پاکستان کا دیرینہ دوست اور برادر اسلامی ملک ہے، مل کر اس مشکل کا مقابلہ کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں مشکلات سے جلد نکل جائیں گے، ترک صدر سے ملاقات میں فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان صرف سردیوں کے خیمے بھیجے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.