جمعہ 25؍رجب المرجب 1444ھ17؍فروری 2023ء

برطانوی نوجوانوں کی چائے کیساتھ بسکٹس کی بجائے سموسوں کو ترجیح

ایک نئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ برطانیہ میں نوجوان چائے کے ساتھ بسکٹس کے بجائے سموسے کھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

برطانیہ میں ایک حالیہ سروے سے پتہ چلا ہے کہ وہاں کے نوجوان چائے کے ساتھ بسکٹس لینے کے بجائےلذیذ سموسے کھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

اس سروے میں چائے پینے والے 2 ہزار افراد سے ان کی رائے لی گئی تاکہ برطانوی شہریوں کے لیے انتباہ جاری کیا جا سکے کہ اگر وہ بسکٹس کے ساتھ گرم مشروبات کی عادت نہیں ڈالتے تو مستقبل میں میٹھے بسکٹ کی فروخت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

سروے نتائج کے مطابق، کمپنیوں کو اپنے بسکٹس کی فروخت بڑھانے کے لیے نئے انداز سے سوچنا پڑے گا کیونکہ اگر برطانوی نوجوان اسی طرح چائے کے ساتھ گرم سموسوں کو ترجیح دیتے رہے تو یہ تمام بسکٹس کی کمپنیوں کے کاروبار کے لیے نقصان دہ ہے۔

چائے برطانیہ کا صدیوں سے ایک اہم مشروب ہے اور وہاں 17ویں صدی سے چائے پینے کی یہ دیرینہ روایت چلی آرہی ہے۔

روایتی طور پر چائے کو دودھ، چینی، بسکٹ، اسکونز یا کیک کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے لیکن یہ جان کر آپ کو حیرت ہوگی کہ ایک کپ چائے میں بسکٹ ڈبو کر کھانے کی یہ پرانی روایت برطانیہ میں ختم بھی ہو سکتی ہے۔

یونائیٹڈ کنگڈم ٹی اینڈ انفیوژنز ایسوسی ایشن کی جانب سے کیے گئے 1 ہزار لوگوں کے ایک سروے سے یہ بھی پتا چلا ہے کہ 18 سے 29 سال کی عمر کے دس میں سے ایک کے لیے گرینولا بارز چائے کے وقت کا سب سے مقبول انتخاب تھا۔

اس سروے میں شامل بچوں میں سے 8 فیصد نے بتایا کہ ان کے لیے سموسے چائے کے ساتھ بہترین دیسی انتخاب ہیں۔

لیکن 65 سال سے زیادہ عمر کے کسی بھی شخص نے اس بات کو ترجیح نہیں دی کہ وہ چائے کے ساتھ سموسوں کا انتخاب کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.