جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے منی بجٹ کو پاکستانی عوام کے لیے ڈیتھ وارنٹ قرار دے دیا۔
مشتاق احمد نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منی بجٹ سیاہ دستاویز ہے جو پاکستانیوں کے لیے ڈیتھ وارنٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ منی بجٹ وہ ڈیتھ وارنٹ ہے جس میں 170 ارب کے ٹیکس لگائے گئے، منی بجٹ میں بچوں کی ٹافیوں تک کی قیمت بڑھا دی گئی۔
مشتاق احمد نے کہا کہ منی بجٹ پاکستان میں نہیں بلکہ آئی ایم ایف کے دفتر میں بنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیر خزانہ ہمارے نہیں بلکہ آئی ایم ایف کے وزیر خزانہ ہیں۔
Comments are closed.