سیکریٹری خارجہ اسد مجید کی امریکی محکمۂ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولے سے ملاقات ہوئی ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران سیکریٹری خارجہ اسد مجید نے کہا کہ تواتر کے ساتھ دو طرفہ دورے پاک امریکا تعلقات کی مثبت سمت کے عکاس ہیں۔
سیکریٹری خارجہ نے دوسرے مڈ لیول و دفاعی لیول کے مذاکرت اور واشنگٹن میں ہونے والے کونسل اجلاس پر اطمیان کا اظہار کیا۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولے نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات آگے بڑھانے پر پُر عزم ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کے متاثرینِ سیلاب کے ساتھ یک جہتی اور سپورٹ کا اظہار کرتا ہے۔
Comments are closed.