جمعرات 24؍ رجب المرجب 1444ھ 16؍ فروری 2023ء

اقوام متحدہ کی ترکیہ کیلئے ایک ارب ڈالر امداد کی اپیل

اقوام متحدہ نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لیے ایک ارب ڈالر امداد کی اپیل جاری کر دی۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ایک ارب ڈالر سے ترکیہ کے 52 لاکھ افراد کو 3 ماہ کے لیے انسانی امداد کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔

اس سے پہلے اقوام متحدہ شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے تقریباً 40 کروڑ ڈالر امداد کی اپیل کر چکا ہے۔

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی مجموعی تعداد 42 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو 7 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.