بنگلادیش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل مسلسل دوسرے برس کومیلا وکٹورینز کے نام رہا، سلہٹ اسٹرائیکرز کے 175 رنز کے جواب میں فاتح ٹیم نے ہدف آخری اوور میں تین وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
میرپور میں کھیلے گئے فائنل میں سلہٹ اسٹرائیکرز نے 7 و کٹ پر 175رنز بنائے، وکٹ کیپر بیٹر مشفق الرحیم نے شاندار انداز میں کھیلتے ہوئے تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 74رنز کی اننگز کھیلی۔
اوپنر نجم الحُسین نے 64 رنز بنائے، مستفیض رحمان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں دفاعی چیمپئن کومیلا وکٹورینز نے مطلوبہ ہدف چار گیندیں قبل تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، ویسٹ انڈین بیٹر جانسن چارلس نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 79 رنز بنائے۔
جانسن چارلس نے اپنی اننگز میں پانچ چھکے اور سات چوکے لگائے، اوپنر لٹن داس نے 55 رنز اسکور کیے۔
کومیلا وکٹورینز نے مسلسل دوسرے برس ایونٹ کو جیت کر ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہی جبکہ مجموعی طور پر اُنہوں نے چوتھی بار ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
واضح رہے کہ بنگلادیش پریمیئر لیگ کے میچز جیو سوپر پر براہ راست نشر کیے گئے۔
Comments are closed.